ریاست کےآشرم اسکولوں کے طلباء کو معیاری تعلیم ملنی چاہیے : پوار

تھانے ، مئی ۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ریاست کے آشرم اسکولوں کے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ وہ شہروں اور قصبوں کے طلباء کا مقابلہ کرسکیں ۔ مسٹرپوار نے جمعہ کو سہاپور کے کوٹھارے میں سرکاری آشرم اسکول کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ تعلیم قبائلیوں کا بنیادی حق ہے اور ریاستی حکومت انہیں قصبوں اور شہروں کے طلباء کے برابر لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آشرم اسکولوں کے طلبہ کو معیاری تعلیم دینے کے لیے اساتذہ کی شفاف بھرتی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی حکومت قبائلی علاقوں میں آشرم اسکولوں کے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ریاضی، سائنس اور ٹیکنالوجی پڑھانے کے علاوہ عالمی واقعات کے بارے میں بھی پڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف آشرم اسکول کی عمارتوں کی تعمیر ہی کافی نہیں ہوگی ، اس کے لیے ضروری ہے کہ اس میں پڑھنے والے طلباء کو معیاری تعلیم دی جائے ۔ سہاپورمیں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کی کمی نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کے مسئلہ سمیت سہاپور کے مسائل کے حل کے لیے جلد میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related Articles