سی بی آئی سوشانت سنگھ کے باندرا واقع اُن کے گھر پہنچی
پونے، مرکزی جانچ بیورو کی ایک ٹیم سنیچر کو بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے باندرا واقع گھر پہنچی جہاں 14 جون کو سوشانت فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔
سی بی آئی جانچ اور خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کا آج دوسرا دن ہے، جس میں جانچ ایجنسی کے اعلی افسران شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سی بی آئی اور ایس آئی ٹی کی مختلف ٹیمیں الگ الگ کونوں سے اسباب سے اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم آج سوشنات سنگھ کے باندرا واقع فلیت پہنچی جہاں 14 جون کو وہ مردہ حالت میں ملے تھے۔ اس کے بعد ٹیم کپور اسپتال اور باندرا پولیس تھانے بھی گئی اور بالی وڈ اداکار کے ساتھ رہنے والے ان کے ساتھی سدھارتھ پٹھانی اور دیپیش ساونت سے بھی پوچھ گچھ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس معالے کی تہہ تک جانے کے لئے کئی ٹیمیں جانچ میں لگی ہوئی ہیں۔ مرکزی جانچ ٹیموں میں سے ایک ٹیم باندرا پولیس تھانے میں پولیس اہلکاروں سے بات کرنے کےلئے بھی پہنچی جو 14 جونکو ڈیوٹی پر تھے اور سوشانت کے فلیٹ میں گئے تھے۔ ایک دیگر ٹیم کپور اسپتال پہنچی جہاں تین ڈاکٹروں نے 34 سالہ اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی سی بی آئی ٹیم سوشانت کے خانسامہ نیرج کو پوچھ گچھ کے لئے آئی اے ایف گیسٹ ہاؤس لیکر گئی جہاں پہلے سے ہی جانچ ایجنسی کے افسران ٹھہرے ہوئے تھے۔ سی بی آئی نے سوشانت کے فلیٹ میں اس کے ساتھ رہنے والے سدھارت پٹھانی سے بھی پوچھ گچھ کی۔ کچھ رپورٹوں میں اگرچہ کہاگیا ہے کہ پتھانی نے مبینہ طور پر اداکار سوشانت کی لٹکی ہوئی لاش کو اتارکر بستر پر رکھا تھا۔
سی بی آئی اور ممبئی پولیس کے ساتھ فارنسک ٹیم کے ارکان باندرا علاقے میں مونٹ بلاک اپارٹمنٹ بھی گئے اور جہاں کرائم سین کو پھر سے دہرایا جائے گا۔