پہلا ٹیسٹ، سری لنکا کے 397 رنز، میتھیوز 199 پر آؤٹ
چٹوگرام،مئی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف 397 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ آل رائونڈر اینجلو متیھیوز 199کلب کے رکن بن گئے۔ انہیں آف اسپنر نعیم حسن نے آئوٹ کرکے ڈبل سنچری سے محروم کردیا۔ میتھیوز 199رنز پر آئوٹ ہونے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں12 ویں پلیئر ہیں۔ نعیم حسن نے 105رنز دے کر چھ وکٹ لیے۔یہ ان کی کیریئر میں بہترین بولنگ ہے۔ شکیب الحسن نے تین شکار کیے۔ دنیش چندی مل 66اور کشال مینڈس 54 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر تھے۔ جواب میں ہوم ٹیم نے بھی بھرپور بیٹنگ کی اور دن کے اختتام پر بغیر نقصان کے 76رنز بنالیے تھے۔