وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ کھرے اترےہند- نیپال تعلقات مزید گہرے ہوں گے : مودی
نئی دہلی ، مئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ نیپال کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات منفرد ہیں اوران کے نیپال کے دورے کا مقصد وقت کی کسوٹی پرہمیشہ باہمی تعلقات کا جشن منانا اورانہیں مزید گہرا کرنا ہے ۔ مسٹرنے مودی نے اپنے روانگی کے بیان میں کہا ’’نیپال کے ساتھ ہمارا رشتہ منفرد ہے ۔ ہندوستان اورنیپال کے درمیان تہذیبی اور شہریوں کے درمیان کے رابطے ہمارے قریبی تعلقات کی مضبوط بنیاد ہیں ۔ میرے دورے کا مقصد صدیوں سے وقت کی کسوٹی پرکھرا اترتے آرہے ان تعلقات کا جشن منانا اور انہیں گہرا کرنا ہے ‘‘۔واضح رہے مسٹر مودی نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کی دعوت پر 16 مئی کو لمبینی کا دورہ کرنے والے ہیں ۔مسٹرمودی نے کہا ’’میں بدھ جینتی کے مبارک موقع پر مایا دیوی مندر میں پوجا کرنے کے لیے پرجوش ہوں ۔ میں بھگوان بدھ کے کی مقدس جائے پیدائش پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے والے لاکھوں ہندوستانیوں کے نقش قدم پرچلنے کے لئے فخر محسوس کر رہا ہوں ‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ گزشتہ ماہ مسٹر دیوبا کے ہندوستان دورے کے دوران نتیجہ خیزبات چیت کے بعد دوبارہ ان سے ملاقات کے منتظرہیں ۔ انہوں نے کہا ’’ہم ہائیڈرو پاور، ترقی اور کنیکٹیویٹی سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اپنی مشترکہ سمجھ کو آگے بڑھاتے رہیں گے‘‘۔وزیر اعظم نے کہا’’ میں مقدس مایا دیوی مندر کے درشن کے علاوہ لمبینی مٹھ کے علاقے میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی شرکت کروں گا ‘‘۔ وہ نیپال کی حکومت کی جانب سے بدھ جینتی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے ‘‘ ۔ مسٹرمودی نیپال سرکار کے ماتحت لومبینی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام بدھ جینتی پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔