راج ناتھ دو دیسی جنگی جہاز لانچ کریں گے

نئی دہلی، مئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ منگل کو ممبئی میں مزگاوں ڈاک لمیٹڈ میں ایک ساتھ دو دیسی جنگی جہاز لانچ کریں گے۔ پروجیکٹ 15بی ڈسٹرائر جنگی جہاز سورت اور پروجیکٹ 17اے فریگیٹ ادے گیری کو ایک ساتھ پانی میں اتارے جانے کو ملکی جنگی جہاز بنانے کے ملک کے سفر میں ایک تاریخی دن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پروجیکٹ 15بی زمرہ کے جنگی جہاز بحریہ کے اگلی نسل کے اینٹی میزائل ڈسٹرائر ہیں جو مزگاون ڈاکیارڈ میں بنائے جا رہے ہیں۔ آئی این ایس سورت اس کلاس کا چوتھا جنگی جہاز ہے جو پروجیکٹ 15اے (کولکتہ کلاس) کا اپ گریڈ ورژن ہے اور اس کا نام گجرات کے تجارتی شہر سورت کے نام پر رکھا گیا ہے۔ سورت شہر کی 16ویں اور 18ویں صدی میں جنگی جہازوں بنانے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اس زمرہ کا پہلا جہاز سال 2021 میں قوم کو وقف کیا گیا تھا۔ دوسرا اور تیسرا بحری جہاز پانی میں اتارے جاچکے ہیں اور سمندری آزمائشوں کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں۔ اودے گیری کا نام آندھرا پردیش میں ایک پہاڑی چوٹی کے نام پر رکھا گیا ہے اور یہ پروجیکٹ 17اے زمرہ کا تیسرا جہاز ہے۔ یہ پروجیکٹ 17 فریگیٹ (شیوالک کلاس) کا اپ گریڈ ورژن ہے۔ یہ جدید ہتھیاروں، سینسر اور سسٹمز سے لیس ہے۔ پروجیکٹ 17اے کے تحت کل سات فریگیٹس بنائے جا رہے ہیں، جن میں سے 4 مزگاون میں اور تین جی آئ ایس ای میں بنائے جا رہے ہیں۔

Related Articles