مودی نے گجرات اور مہاراشٹر کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی، مئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو گجرات اور مہاراشٹر کے یوم تاسیس پر دونوں ریاستوں کے عوام کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’گجرات کے یوم تاسیس پر، گجرات کے لوگوں کو میری نیک خواہشات۔ مہاتما گاندھی، سردار پٹیل اور بہت سے دیگر عظیم لوگوں کے نظریات سے متاثر گجرات کے لوگوں کو ان کی مختلف حصولیابیوں کے لیے بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ گجرات آنے والے برسوں میں ترقی کرتا رہے۔‘‘وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے لوگوں کو بھی مہاراشٹر کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی اور کہا کہ ریاست نے قومی ترقی میں بے مثال تعاون کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا، "یوم مہاراشٹر پر مہاراشٹر کے لوگوں کو مبارکباد۔ اس ریاست نے قومی ترقی میں بے مثال تعاون کیا ہے۔ ریاست کے لوگوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں مہاراشٹر کے لوگوں کی خوش حالی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘مہاراشٹر ڈے اس دن منایا جاتا ہے جب بامبے ریاست کو دو الگ الگ ریاستوں گجرات اور مہاراشٹر میں لسانی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا تھا۔ بامبے ری آرگنائزیشن ایکٹ یکم مئی 1960 کو متعدد احتجاجوں اور تحریکوں کے نتیجے میں نافذ ہو جس میں الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Related Articles