بجلی کی قلت کی بابت مودی پر برسےراہل
نئی دہلی، اپریل ۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بجلی کی قلت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر مودی شدید گرمی میں ملک کے عوام کو بجلی سپلائی کرنے میں ناکامی کا الزام کس پر ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اکثر اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے ذمہ داری سے بھاگتے ہیں اور اپنی کوتاہیوں کے لیے دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ انہوں نے طنز یہ کہا کہ کیا بجلی کی دقت کا الزام وہ سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو، عوام یا ریاستی حکومتوں پر عائد کریں گے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’وزیراعظم کے ’وعدوں‘ اور’ارادوں‘ کے درمیان کا تار تو ہمیشہ کٹا تھا۔ مودی جی،اس بجلی بحران میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار کس کو ٹھہرائیں گے۔ نہرو جی کو۔ ریاستی حکومتوں کو۔ یا پھر عوام کو ہی‘۔