ای ڈی نے شاؤمی انڈیا کے بینک کھاتوں میں جمع 5551.27 کروڑ روپے ضبط کیے
نئی دہلی، اپریل ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتے کو کہا کہ اس نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کی ہندوستانی ذیلی کمپنی شاؤمی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف غیر قانونی طور پر ہندوستان سے پیسہ بھیجنے کے الزام میں اس کی 5551.27 کروڑ روپے رقم ضبط کی ہیں۔ ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کے خلاف یہ کارروائی فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ 1999 کے تحت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے،’ای ڈی نے میسرس شاؤمی ٹیکنالوجی انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بینک کھاتوں میں پڑے 5551.27 کروڑ روپیے کی رقوم کو ہندوستان سے غیر قانونی طریقے سے کمپنی کے ذریعے ملک سے باہر بھیجے جانے کے سلسلے میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ، 1999 کے التزامات کے تحت ضبط کیا ہے‘۔