زرین خان کی والدہ ICU میں داخل

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی والدہ کو طبعیت بگڑنے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا۔زرین خان نے اپنے ٹوئٹ مداحوں کے ساتھ افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کی والدہ کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ طبیعت بگڑنے پر والدہ کو رات میں ہی اسپتال لے جایا گیا جہاں اْنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا۔اْنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! میری والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے زیادہ سے زیادہ دْعا کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں ہی زرین خان کے نانا کا انتقال ہوا تھا۔

 

Related Articles