شنگھائی میں کورونا سے مزید 39 افراد ہلاک

شنگھائی،اپریل۔ چین کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب شنگھائی میںکورونا سے 39افراد ہلاک ہوگئے، گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری لاک ڈائون کے باوجود یہ حالیہ دنوں میں کسی بھی ایک روز میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، 24گھنٹوں کے دوران مزید 22ہزار نئے کیسز سامنے آگئے، دوسری جانب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں حکام نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد بدترین صورتحال کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ شنگھائی رواں ماہ کے آغاز سے ہی لاک ڈائون میں ہے، اشیاء￿ خوردونوش کی سپلائی متاثر ہے جبکہ لاکھوں شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں، شنگھائی اس وقت کورونا کی نئی وبا کا مرکز بنا ہوا ہے۔ شنگھائی میں 18 اپریل کو کورونا کی نئی لہر سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ ہزاروں یومیہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔ قومی کمیشن برائے صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اتوار کے روز کورونا سے مزید39افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد حالیہ لہر میں ہلاکتوں کی تعداد87ہوگئی ہے جبکہ مزید22ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل کسی بھی ایک روز میں شنگھائی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 12رہی تھی۔

 

 

Related Articles