گروؤں کی ’ہمت اور خدمت‘ کی تعلیمات نے سکھوں کو بنایا ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کی زندہ روایت : مودی

نئی دہلی، اپریل۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سکھ گروؤں کی ’ہمت اور خدمت‘ کی تعلیمات کو سکھ برادری کی کامیابی کا ’منتر‘ (کنجی) قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ سکھ روایت درحقیقت ایک’ایک بھارت، شریسٹھا بھارت‘ اہم ترین زندہ روایت بنی ہے۔مسٹر مودی نے آج شام یہاں سات لوک کلیان مارگ پرواقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر سکھوں کے ایک وفد کا استقبال کرتے ہوئے یہ اظہار خیالات کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔ سکھ سنگت نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ گرودواروں میں جانا، خدمت میں وقت دینا، لنگر پانا، سکھ خاندانوں کے گھروں میں رہنا ان کی زندگی کا حصہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بھی سکھ سنتوں کے قدم وقتاً فوقتاً پڑتے رہتے ہیں۔ مجھے ان کی سنگت کی خوش نصیبی ملتی رہتی ہے۔ ہمارے گروؤں نے ہمیں ہمت اور خدمت سکھائی ہے۔ ہمارے ہندوستان کے لوگ بغیر کسی وسائل کے دنیا کے مختلف حصوں میں گئے اور اپنی محنت سے کامیابیاں حاصل کیں۔ آج کے نئے ہندوستان کی روح بھی یہی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ نیا ہندوستان نئی جہتوں کو چھو رہا ہے، پوری دنیا پر اپنی چھاپ چھوڑ رہا ہے۔ کورونا وبا کا یہ دور اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ وبا کے آغاز میں پرانے ذہن کے لوگ ہندوستان کے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔ لیکن اب لوگ ہندوستان کی مثال دے رہے ہیں۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ ہندوستان کی اتنی بڑی آبادی، ہندوستان کو کہاں سے ویکسین ملے گی، وہاں لوگوں کی جانیں کیسے بچیں گی؟ لیکن آج ہندوستان ویکسین بنانے والا سب سے بڑا ملک بن کر ابھرا ہے۔

Related Articles