قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر مبنی ہندوستان کا تعلیمی ماڈل دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرے گا:دھرمیندرپردھان

بنگلور ،اپریل ۔مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو میں منعقدہ ایک تقریب میں ’مینڈیٹ دستاویز: قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف ) کی تیاری کے لیے رہنما خطوط‘ جاری کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ایک ‘فلسفہ’ ہے، قومی نصابی فریم ورک اس کا ‘راستہ’ ہے اور آج جاری کی گئی مینڈیٹ دستاویز 21ویں صدی کی بدلتی ہوئی مانگوں کو پورا کرنے اور مستقبل کو مثبت طریقہ سے متاثر کرنے کا آئین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مینڈیٹ دستاویز بچوں کی ہمہ جہت ترقی ، ہنرمندی پر زور ، اساتذہ کے اہم رول ، مادری زبان میں سیکھنے اور ثقافتی وابستگی پر توجہ دیتے ہوئے ایک مثالی تبدیلی لائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھارتی تعلیمی نظام کی ترک نو آبادیات کی سمت میں بھی ایک بڑا قدم ہے۔ہندوستانی علمی نظام میں اس تاریخی دن کو ممکن بنانے کے لیے ماہرین، ماہرین تعلیم اور دانشوروں کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر مبنی ہندوستان کا تعلیمی ماڈل دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرے گا۔اس موقع پر قومی نصابی فریم ورک کے لئے قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کے۔ کستوری رنگن، کرناٹک کی حکومت میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر، ڈاکٹر اشوت نارائن سی این، کرناٹک حکومت میں پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر، ڈاکٹر بی سی۔ ناگیش، حکومت ہند کی تعلیم وزارت میں اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمہ میں سکریٹری محترمہ انیتا کروال اور نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کے ڈائریکٹر پروفیسر دنیش پرساد سکلانی موجود تھے۔

Related Articles