جولیان اسانج کو امریکہ کے حوالے نہ کیا جائے، اہلیہ کا مطالبہ

لندن ،اپریل۔ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی اہلیہ سٹیلا اسانج نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسانج کی امریکہ کو حوالگی کے حکم نامے پر دستخط نہ کرے۔ سٹیلا کا کہنا تھا کہ اسانج کی قسمت کے اثرات پورے یورپ پر پڑیں گے۔ برطانیہ کی ایک عدالت نے گزشتہ بدھ کو وکی لیکس کے بانی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا باضابطہ حکم جاری کیا تھا۔ جولیان اسانج نے عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق تقریباً پانچ لاکھ خفیہ فائلوں کی اشاعت کی تھی اور انہیں امریکہ میں مقدمے کا سامنا ہے۔ جولیان اسانج کے کیس کو یورپ میں آزادی صحافت کا کیس بھی قرار دیا جاتا ہے۔

 

Related Articles