مہاراشٹر بی جےپی کے وفد نے مرکزی داخلہ سکریٹری سے ملاقات کی
نئی دہلی،اپریل۔مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے نائب صدر کریٹ سومئیا کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے پیر کو یہاں مرکزی داخلہ سکریٹری سے ملاقات کرکے ریاست میں امن و قانون کے حالات پر ایک میمو سونپا۔وفد کے اراکین نے صبح مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا سے ملاقات کی اور انہیں ریاست میں امن و قانون کے بگڑتے ہوئے حالات کے سلسلے میں ایک میمو سونپا۔میمو میں مسٹر سومئیا کی گاڑی پر پتھراؤ کے واقعہ سمیت مختلف معاملوں کی تفصیل سے معلومات دی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں امن و قانون کے حالات بگڑتے جارہے ہیں اور مرکزی حکومت کو وہاں ایک خصوسی ٹیم بھیج کر حالات کی جانچ کرانی چاہئے۔ملاقات کے بعد مسٹر سومئیا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ا نہوں نے ممبئی میں ان پر کئے گئے حملے اور دیگر واقعات کے بارے میں تفصیل سے معلومات دی ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی داخلہ سکریٹری نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں گے اور ضرورت پڑی تو ایک خصوسی ٹیم کو مہاراشٹر بھیجا جائےگا۔