یوپی:سرکاری اسکول بنیں گے اسمارٹ

لکھنؤ:اپریل۔ اترپردیش میں سرکاری اسکولوں کی تزئین کاری کے مقصد سے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت’ آپریشن کایاکلپ’ کے تحت اسکولوں کو اسمارٹ بنانے کی تیاری کررہی ہے۔آفیشیل ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ یوگی حکومت اپنے دوسرے میعاد کار میں آپریش کایا کلپ سے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی اسمارٹنیس کو مزید بڑھانے جارہی ہے۔ اس کے لئے اس نے پوری تیاری کرلی ہے۔ یوپی کے سبھی پرائمری اسکولوں میں بچوں کے لئے بہترین فرنیچر جیسے ٹیبل، بنچ وغیرہ کا انتظام ہوگا۔ 30000 سیکنڈری اسکولوں کی بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری بھی ہوگی۔ پرائیویٹ اسکولوں کی طرح سرکاری اسکولوں میں آڈیو۔ویڈیو پروجکٹ کے ساتھ اسمارٹ کلاس روم بنانے کا منصوبہ ہے۔ریاست کے پرائمری اور سیکنڈری کالج کانوینٹ اسکولوں کو ٹکر دیں گے۔ ان میں لائبریری، کمپیوٹر لیب، سائنس لیب، آرٹ روم بنانے کے ساتھ ساتھ وائی فائی کا بھی انتظام ہوگا۔ پرائیویٹ اسکولوں کی طرح بچوں کی بہتر پڑھائی کے لئے ہرطرح کی سہولیات دستیاب کرانے کے لئے حکومت کمر بستہ ہے۔ کئی کالجوں میں بچوں کےکھیلنے کے لئے میدان کی سہولیت بھی دستیاب کرائی گئی ہے۔سرکاری اسکولوں کے جدید ہونے کی سمت میں بڑھتے قدموں کا نتیجہ ہے کہ پرائمری اور سیکنڈری اسکول کانوینٹ اسکولوں کو ٹکر دینے لگے ہیں۔ جن سرکاری اسکولوں میں سرپرست اپنے بچوں کو بھیجنا نہیں چاہتے تھے ان میں طلبہ کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سال 2019 میں آپریشن کایا کلپ کا آغاز کیا تھا۔ اس کے تحت بچوں کوجدید ماحول کے ساتھ صاف و شفاف و محفوظ ماحول دینے کی کوشش کی جارہا ہے۔پروجکٹ کے تحت کالج کی تزئین کاری، شفاف پینے کے پانی، بیت الخلاء، فرنیچر وغیرہ کی سہولیت بھی کی جارہی ہے۔

Related Articles