کووڈ کے سلسلے میں دہلی کیمپ میں کافی کنفوزن تھا : پنت

ممبئی، اپریل۔ دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے پنجاب کے خلاف میچ نو وکٹ سے جیتنے کے بعد کہا کہ کووڈ کو لے کر کیمپ میں کافی کنفیوزن تھا۔ کھلاڑی پریشان تھے۔ باہر سے بہت شور تھا کہ میچ کینسل ہو سکتا ہے۔ چنانچہ ہم نے اس سلسلے میں آپس میں بات چیت کی تاکہ اس سے توجہ ہٹائی جا سکے۔پنت نے کہاکہ ’’میں ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا سے زیادہ بات نہیں کرتا، پچ اسپنرز کی مدد کر رہی تھی اور ہمارے تینوں اسپنرز نے شاندار بولنگ کی۔‘‘پلیئر آف دی میچ بنے کلدیپ یادو نے کہا کہ وہ اکشر پٹیل کے ساتھ ایوارڈ شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے درمیانی اوورز میں شاندار بولنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اس آئی پی ایل نے ان کے اعتماد میں کافی اضافہ کیا ہے اور وہ اب اپنی بولنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ویڈیو تجزیہ کی مدد نہیں لیتے اور سامنے والے بلے بازوں کو دیکھتے ہیں اور ان کی کمزوری اور طاقت کی بنیاد پر بولنگ کرتے ہیں۔

Related Articles