یوم ریاست کی طرز پر یوم ضلع، شہر اور گاؤں بھی منائیے جائیں:یوگی

لکھنؤ:اپریل۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے یوم قیام کی طرز پر ریاست کے سبھی اضلاع، شہروں اور گاؤں تک کی تاریخ سے وابستہ اہم ایام پر خصوصی انعقاد کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یوگی نے بدھ کوسیاحت، ثقافت اور رفاہی کاموں سے متعلق محکموں کا ایکشن پلان پیش کرنے کے لیے ایک میٹنگ میں کہا کہ ریاست کے اضلاع، شہروں اور دیہاتوں کے تاریخ اور سماجی و ثقافی اہمت سے آئندہ کی نسلوں کو واقف کرانے کے لئے ان کے تاریخی حقائق کو اجاگر کرنے کو ضروری بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یوم اترپردیش کی طرز پر ضلع، گاؤں اور شہر کے تاریخ کے اہم ایام پر خصوصی انعقاد کرائے جائیں۔اس دوران انہوں نے ریاست میں نشان زد 12 سرکٹ کے ترقیاتی کاموں کو عزم کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ رامائن سرکٹ، بدھسٹ سرکٹ، روحانی سرکٹ، شکتی پیٹھ سرکٹ، کرشنا/برج سرکٹ، بندیل کھنڈ سرکٹ، مہابھارت سرکٹ، صوفی سرکٹ، کرافٹ سرکٹ، آزادی کی جدوجہد سرکٹ، جین سرکٹ اور وائلڈ لائف سرکٹ اینڈ ایکو ٹورزم سرکت اترپردیش میں سیاحت کو نئی شناخت دیں گے۔اس کے علاوہ یوگی نے کہا کہ اگلے 100 دنوں کے اندر عقیدت مندوں اور سیاحوں کی سہولت کے لیے ایک آن لائن مربوط مندر کی معلومات کا نظام تیار کرنے کو ضروری قرار دیتے ہوئے اس نظام میں مندروں کی تفصیلات، تاریخ، روٹ میپ وغیرہ کی جانکاری ہو۔ انہوں نے میٹنگ میں شری ایودھیا دھام میں جنم بھومی پاتھ کے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی ہدایت دی (سعات گنج نیا گھاٹ مارگ سے شری رام جنم بھومی تک اور اجودھیامین روڈ سے ہنومان گڑھی کے راستے شری رام جنم بھومی تک بھکتی پاتھ 04 لین روڈ کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی)۔

Related Articles