تھانے ہوں صاف ستھرے، شکایات کا ہو جلد ازالہ: یوگی

لکھنؤ، اپریل ۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ تھانوں میں عام لوگوں کے لیے صاف ستھرا ماحول ہونا چاہیے تاکہ وہ بلا خوف اپنی شکایت درج کروا سکیں اور مہم چلا کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ مسٹر یوگی نے جمعہ کو لاء اینڈ آرڈر کی مستحکم کاری، گڈ گورننس اور امن -نظم یقینی بنائے جانے کے سلسلے میں یہ ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تھانے میں عام لوگوں کے لیے صاف ستھرا ماحول قائم کیا جائے۔ عوام کے بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی اور بیت الخلاء وغیرہ کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت مہم چلاتے ہوئے سکیورٹی گڈ گورننس کے نظام کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تھانے میں عام لوگوں کے لیے صاف ستھرا ماحول قائم کرتے ہوئے بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی اور بیت الخلاء وغیرہ کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ بلا خوف و خطر عام لوگ تھانے آکر اپنی شکایات کے حل کے لیے تھانے آ سکیں ۔ تھانہ کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے صفائی مہم کے ساتھ ساتھ درخت لگانے وغیرہ کا کام بھی کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست میں خواتین کو بااختیار بنانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت مہم چلاتے ہوئے سکیورٹی گڈ گورننس سسٹم کو بھی یقینی بنایا جائے۔ایڈیشنل چیف سکریٹری، ہوم اونیش کمار اوستھی نے بتایا کہ انسپکٹر انچارج رندھیر کمار مشرا نے گورکھپور کے تھانے راج گھاٹ میں ذاتی دلچسپی لی، اور مقامی عوام کے تعاون سے پورے تھانے کے عملے کے ساتھ ٹیم جذبے کے ساتھ کام کیا جس کے نتیجے میں تھانہ احاطے کا کایا کلپ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جگہوں جیسے وزیٹر روم، پولیس سٹیشن آفس، خواتین کے ہیلپ ڈیسک وغیرہ کا بہت اچھے طریقے سے اہتمام اور تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ مزید برآں، احاطے کو اچھی طرح سے صاف کیا گیا اور پھولدار پودوں سے سجایا گیا تاکہ تھانے میں ہر آنے والے کو صفائی کے ساتھ ساتھ ایک مثبت توانائی کا تجربہ ہو۔اسی کڑی میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں کام کرتے ہوئے خواتین کے لیے ہیلپ ڈیسک اور خواتین کا ریسٹ روم بھی تعمیر کیا گیا تاکہ پولیس اسٹیشن آنے والی خواتین کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مسٹر مشرا کے ذریعہ کیے گئے کام کو سبھی نے بہت سراہا ہے اور پورے پولیس خاندان کے لیے لائق تقلید ہے۔

Related Articles