خواتین کو 50 فیصد کرائے میں راحت:جے رام

شملہ،اپریل۔ہماچل پردیش میں خواتین کو بس کے کرائے میں 50 فیصد کی راحت اور ریاست میں 125 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی کی سہولت دی جائے گی۔وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے جمعہ کو یوم ہماچل پر چمبا میں منعقد پروگرام میں یہ اعلان کئے۔انہوں نے کہا کہ ہماچل میں خواتین سے بس کرایا 50 فیصد لیا جائےگا جبکہ ریاست میں 125 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی کی سہولت دی جائےگی۔اس سے پہلے 60 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی کی سہولت دی جارہی تھی۔اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں پانی کا بل معاف کرنے کی بات کہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے دیہی علاقے میں پانی بلوں سے جل شکتی محکمے کو 30 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے۔ مسٹر ٹھاکر نے چمبا میں منی سکریٹریٹ کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ وہ چمبا کے چوگان میدان میں پہلی بار ریاستی سطح یوم ہماچل کے پروگرام کی صدارت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف نے لوگوں کی زندگی بچانے کےلئے جو کوششیں کی ہیں ،وہ قابل ستائش ہیں۔ایسے لوگوں کا ہم زندگی بھر شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا قرض ادا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر بھائی مودی نے کہا تھا کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے،بچاؤ واحد راستہ ہے اور بچاؤ کےلئے طریقے بتائے گئے تھے۔ ان میں سے سب سے بہترین طریقہ یہ تھا کہ ویکسین بند کرکے تیار ہونی چاہئے۔

Related Articles