وہ رن آؤٹ ہمیں بہت مہنگا پڑا: روہت

پونے، اپریل۔ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے اپنے آئی پی ایل میچ میں پنجاب کنگز سے 12 رن کی قریبی شکست کے بعد کہا کہ اس میچ میں غلطیوں کو تلاش کرنا مشکل ہے۔ ہم نے اچھا کھیل کھیلا لیکن آخر میں یہ رن آؤٹ ہمیں مہنگا پڑا۔ روہت نے میچ کے بعد کہاکہ ’’ایک موقع پر ہم اچھی پوزیشن میں تھے لیکن ہم اپنا حوصلہ برقرار نہیں رکھ سکے۔ اگر آپ میچ نہیں جیت رہے ہیں تو آپ کو تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ ہم نئے امتزاج کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کچھ بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ میں کسی ایک شخص پر الزام نہیں لگاؤں گا۔ سچ پوچھیں تو میدان بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آپ کو اچھا کھیل کھیلنا ہوگا اور اسی وجہ سے ہم اس پوزیشن پر ہیں۔پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے روہت نے کہاکہ "پنجاب نے اچھی بلے بازی کی اور ہمارے گیند بازوں پر دباؤ ڈالا۔ میں نے محسوس کیا کہ اس اچھی پچ پر 190 رنز بنائے جا سکتے ہیں۔ ہم آنے والے میچوں میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles