ایس پی غنڈوں کی پارٹی ہے، اس لئے لوگ ہورہے ہیں دور:کیشوپرساد موریہ

نئی دہلی، اپریل ۔ دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق کونسلر طاہر حسین کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔دہلی پولیس نے مسٹر حسین کے خلاف ایک پیغام کے ساتھ بجلی کے کھمبے پر اپنی اور وزیر اعلیٰ کی تصویر کے ساتھ پلاسٹک کا بورڈ لگانے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ پیغام میں لکھا تھا، ’آپ سب کو نئے سال (2015) کی دلی مبارکباد ، دہلی نے پکارا، کیجریوال دوبارہ۔مسٹر حسین فی الحال 2020 کے دہلی فسادات کے الزام میں عدالتی حراست میں ہیں‘۔چیف میٹروپولیٹن جسٹس ارون کمار گرگ نے کہا کہ تفتیشی افسر یہ ثابت نہیں کر پائے کہ پوسٹر مسٹر حسین نے لگایا تھا کیونکہ انہوں نے نہ تو پوسٹر پرنٹ کرنے والے کا بیان ریکارڈ کیا اور نہ ہی پڑوسیوں کا۔عدالت نے کہا کہ پولیس ان گواہوں کے نام بتانے سے قاصر ہے جنہوں نے یہ الزامات لگائے۔ کسی نے یہ نہیں کہا کہ بورڈ مسٹر حسین نے لٹکایا تھا۔

Related Articles