کپاس کی کاشت بہت اہم، ہندستان سب سے بڑا مینوفیکچرر: تومر

نئی دہلی، اپریل۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بدھ کے روز کہا کہ کپاس کی کاشت ملک کے لئے بہت اہم ہے، ہندوستان اس کا سب سے بڑا پیدا وار کرنے والا ملک ہے اور لاکھوں کسان اس کاشتکاری سے وابستہ ہیں۔مسٹر تومر نے کہا ’’ہمارا زرعی شعبہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ زرعی شعبے میں کپاس کا کردار اہم ہے۔ اناج اور کپڑوں کے بغیر کام نہیں چل سکتا، ہمارے ملک میں غذائی اجناس کی بمپر پیداوار ہو رہی ہے وہیں کپاس کی کاشت کو بھی زیادہ ترقی دی جائے، جس کے لیے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ کپاس کے شعبے میں کروڑوں لوگوں کو روزگار ملا ہواہے، جبکہ کپاس کی کاشت تجارتی فصل کے نقطہ نظر سے کسانوں کے لیے اہم ہے۔ کپاس کے شعبہ میں کسانوں کی محنت، سائنسدانوں کی تحقیق اور صنعتوں کی شراکت داری ہے وہیں حکومت پیداوار بڑھانے کے لیے انتہائی سنجیدگی سے کام کر رہی ہے‘‘۔کنفیڈریشن آف انڈین ٹیکسٹائل انڈسٹری (سی ٹی ) کی ریسرچ ایسوسی ایشن، کاٹن ڈیولپمنٹ ریسرچ ایسوسی ایشن کی گولڈن جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر تومر نے کہا کہ کووڈ کے منفی وقت میں بھی زراعت سے وابستہ لوگوں نے بہتر کردار ادا کیا ہے، جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس تقریب کے مختلف سیشنوں کے دوران پینلسٹوں کے درمیان کپاس کے مختلف پہلوؤں پر کافی غور و خوض ہوا جس کی بنیاد پر کپاس کی ترقی کے لیے روڈ میپ تیار کرکے مزید کام کیا جا سکتا ہے جو تبدیلی لانے میں مدد م کرے گا۔ . انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کاٹن سیکٹر کی مجموعی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔وزیر مملکت درشنا وکرم جاردوش نے کہا کہ کپاس ہندوستان کی سب سے اہم تجارتی فصلوں میں سے ایک ہے اور کپاس کے لاکھوں کسانوں سمیت متعلقہ شعبوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرکے ہندوستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی زیادہ تر برآمدی مصنوعات بھی کاٹن پر مبنی ہیں۔ اب ہندوستان کی زرعی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جو وزیراعظم نریندر مودی کے ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے وژن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Related Articles