امرسنگھ کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی سیٹ پر ضمنی انتخابات 11 ستمبر کو
نئی دہلی، اترپردیش سے راجیہ سبھا کے رکن امر سنگھ کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی سیٹ پر ضمنی انتخابات 11 ستمبر کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے ذریعہ آج جاری ریلیز کے مطابق اس سیٹ پر ضمنی انتخابات کےلئے نوٹیفکیشن 25 اگست کو جاری کی جائے گی اور ایک ستمبر کو نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ دو ستمبر کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ چار ستمبر ہوگی اس کے بعد 11 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ووٹنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔ووٹوں کی گنتی شام پانچ بجے سے ہوگی اور 14 ستمبر سے پہلے انتخابی عمل پورا ہوجائےگا۔
واضح رہے کہ امر سنگھ کا انتقال ایک اگست کو ہوا تھا اور ان کا مدت کار چار جولائی 2022 تک تھا،اس لئے ضمنی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔