ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف دو ریاستوں میں کورونا سے چھ افراد کی موت ہوئی

نئی دہلی، اپریل ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف دو ریاستوں کیرالہ اور دہلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے اس کے ساتھ نئے متاثرین کی یومیہ تعداد بھی ایک ہزار سے کم ہوکر 861 ہوگئی ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 185 کروڑ 74 لاکھ 18 ہزار 827 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 861 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 30 لاکھ 61 ہزار 132 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 11 ہزار 58 ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.03 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.32 فیصد تک ہو گئی ہے۔اسی مدت میں 929 لوگ کووڈ سے آزاد ہوئے ہیں۔ اب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ تین ہزار 383 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 71 ہزار 211 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 79 کروڑ 41 لاکھ 18 ہزار 951 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں چھ مریضوں کی موت کے بعد اس مہلک وائرس سے جان گنوانے والوں کی کل تعداد 521691 ہو گئی ہے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔کیرالہ میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں، فعال کیسوں کی تعداد 81 کم ہو کر 3052 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 299 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6464510 جب کہ اموات کی تعداد 68365 ہو گئی ہےکرناٹک میں ایکٹو کیسز 11 بڑھ کر 1483 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 45 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3904462 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40057 پر مستحکم ہے۔

 

Related Articles