مراٹھی اداکارہ آسواری جوشی اور سواگتا شاہ نے این سی پی کا دامن تھاما
ممبئی، اپریل۔مراٹھی اداکارہ آسواری جوشی اور سواگتا شاہ نے جمعرات کو ممبئی میں این سی پی کے دفتر میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موجودگی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں شمولیت اختیار کی۔این سی پی نے ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر پوار نے پارٹی میں نئے آنے والوں کا خیرمقدم کیا۔ مسٹر پوار نے کہا کہ آنجہانی یشونت راؤ چوہان نے مہاراشٹر کو آگے لے جانے کے لیے انتھک محنت کی تھی اور شرد پوار بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔محترمہ جوشی اور شاہ کے علاوہ ماول تعلقہ سے بی جے پی کے امول کیداری، شیولی کے سرپنچ بالاصاحب اڈکر، پنچایت سمیتی کے سابق رکن دنکر اڈکر، کانگریس کے ترجمان فیروز شیخ سمیت دیگر نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔