آر ایس ایس کا ایجنڈا سماج میں تناؤ پیدا کرنا:اکھلیش

لکھنؤ:اپریل۔سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر آر ایس ایس کے کنٹرول کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کا ایجنڈا سماج میں تناؤپیدا کرنا ہے اور بی جے پی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو ہی پورا کرنے کا کام کرتی ہے۔یہاں جاری بیان میں اکھلیش نے کہا کہ’اترپردیش میں بی جے پی کی دوسری پاری میں بھی اترپردیش کو مجرمانہ ریاست بنانے کا عمل جاری ہے۔بی جے پی کی ‘مدر آرگنائزیشن آر ایس ایس ہے اور وہی اپنا کنٹرول رکھتا ہے۔ اس کا یجنڈا ہی سماج میں تناؤ پیدا کرنا ہے اور عوام کو سکھ چین کی زندگی بسر نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس کے ہی ایجنڈے کو پورا کرنے کا کام کرتی ہے وہ اترپردیش میں لاقانونیت اور بدنظمی کو اس لئے بڑھاوا دیتی ہے تاکہ لوگ عدم سیکورٹی میں کشیدہ زندگی گذارنے کو مجبور ہوں۔غازی آباد، بلندشہر، آگرہ میں دن دہاڑے ہوئی لوٹ کی واردات کا حوالہ دیتے ہوئے ایس پی سربراہ نے کہا”جھوٹے اشتہارات اور تقاریر سے بی جے پی اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کا کام کررہی ہے لیکن سچ کو کب تک چھپائیں گے؟انہوں نے کہا عوام جانتی ہے کہ اقتدار کا پناہ یافتہ مجرمین ہےجب ریاست میں کھلے عام واردات کو انجام دے رہے ہیں تو ان پر لگام کون لگائے گا۔عوام میں بینک لاکر میں رکھے ضروری دستاویزات اور زیورات کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی تحفظات کا دعوی کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے کہا بی جے پی اقتدار میں بے کاری، بدحالی اور بے روزگاری سے معاشی عدم تحفظ تو ہے ہی اب تو جو کچھ پیسہ لوگوں کے بینک میں بچا بھی ہے وہ یا تو بینک کے باہر یا اندر لوٹ لیا جارہا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ جس حکومت میں بینک تک محفوظ نہ ہوں وہاں عام آدمی کا محفوظ ہونے کا سوال ہی بے معنی ہے۔ایسے میں سیکورٹی کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا بی جے پی اقتدار میں قانون کا ڈر نہ پولیس کا خوف ہے اترپردیش میں صرف جنگل راج ہے۔

Related Articles