چھٹے دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، دہلی میں پٹرول اور ڈیزل ہوا 80-80 پیسے مہنگا

نئی دہلی، مارچ۔ ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔دہلی میں پٹرول کی قیمت 101.01 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ منگل کو پٹرول کی قیمت 100.21 روپے اور ڈیزل کی قیمت 91.47 روپے فی لیٹر تھی۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 84 پیسے بڑھ کر 115.88 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 85 پیسے بڑھ کر 100.10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔تیل کمپنیوں نے گزشتہ نو دنوں میں اب تک آٹھ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دنوں کے استحکام کے بعد اضافہ شروع ہوا ہے۔یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے تیل اور قدرتی گیس کی عالمی سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشے سے تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی بازارمیں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 2.03 فیصد اضافے کے ساتھ 112.47 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.36 فیصد اضافے کے ساتھ 106.70 ڈالر فی بیرل پ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔

Related Articles