انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ 2023 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا

ویلنگٹن، مارچ۔ جنوری 2023 میں ہونے والا پہلا آئی سی سی انڈر 19 خواتین کرکٹ ورلڈ کپ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔میزبان ملک کا فیصلہ بورڈ اجلاس میں ایک ہفتے میں کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے سی ای او جیوف ایلارڈائس نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔ ایلارڈائس نے نیوزی لینڈ میں ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے ناک آؤٹ میچوں سے قبل ایک آن لائن میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا، انڈر 19 ورلڈ کپ جنوری 2023 میں شیڈول ہے، جس کا فارمیٹ ٹی20 ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر بورڈ میٹنگ میں کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے سی ای او نے یہ بھی کہا کہ جولائی 2022 میں خواتین کے کرکٹ ٹورنامنٹس (2024-27) کے اگلے راونڈ میں میزبانوں کی تصدیق کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی نے اکتوبر 2019 میں بورڈ میٹنگ کے دوران خواتین کے پہلے انڈر 19 ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔ اصل میں انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ جنوری 2021 میں ہونا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسے دسمبر 2021 تک ملتوی کر دیا گیا۔ اس کے بعد جنوری 2022 میں ایلارڈائس نے ایک بیان میں کہاتھا کہ ٹورنامنٹ بڑی حد تک ایونٹ کے قریب تھا لیکن کورونا وبا نے اس میں خلل ڈال دیا۔

Related Articles