انگلش پیسر مارک ووڈ نے کہنی کی سرجری کرالی

لندن ،مارچ۔انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے کہنی کی سرجری کرالی، وہ کچھ عرصے سے اس تکلیف میں مبتلا تھے۔ ای سی بی کے مطابق اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے انہوں نے لندن میں سرجری کرائی۔ سرجری سے ہڈی اور داغ کے ٹشو کو ہٹا دیا گیا جو بولنگ کرتے وقت درد کا باعث بن رہا تھا۔ وہ اب ای سی بی اور ڈرہم کے ساتھ بحالی کا کام شروع کریں گے تاہم ان کی کھیل میں واپسی کی تاریخ مقررہ وقت پر طے کی جائے گی۔ خیال رہے کہ مارک ووڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

Related Articles