گجرات میں کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت 16 اسپورٹس اکیڈمیوں کو تسلیم کیا گیا ہے: انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی، مارچ۔مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت گجرات میں 16 اسپورٹس اکیڈمیوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت گجرات سمیت ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے درج ذیل اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔(i) کھیلو انڈیا اسکیم (ii) قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کی مدد (iii) بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے فاتحین اور ان کے کوچز کوخصوصی انعامات (iv) قومی کھیل ایوارڈز (v) قابل کھلاڑیوں کو پنشن (vi) پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اسپورٹس ویلفیئر فنڈز (vii) نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ، اور (viii) اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے کھیلوں کے تربیتی مراکز کا آپریشن۔ مذکورہ اسکیموں کی تفصیلات وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کی ویب سائٹس پر پبلک ڈومین میں دستیاب ہیں۔نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت میں فنڈزاسکیم کے لحاظ سے مختص اور جاری کیے جاتے ہیں نہ کہ ریاست کے لحاظ سے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران وزارت کی مختلف کھیلوں کی ترقی کی اسکیموں کے تحت 4694.92 کروڑ روپے مختص اور 4590.89 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت گجرات میں 16 اسپورٹس اکیڈمیوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے 38 کھیلو انڈیا کے کھلاڑیوں کو کھیل کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا گاندھی نگر میں ایک نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس چلا رہی ہے، جہاں 175 کھلاڑیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی کل 74 کھیلو انڈیا کے کھلاڑیوں (34 مرد اور 40 خواتین) کا انتخاب کیا گیا ہے اور انہیں گجرات میں تربیت دی جا رہی ہے۔

Related Articles