پاکستان سے سیریز: آسٹریلیا نے ڈینیل ویٹوری کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور،مارچ۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری کی بطور اسپن کنسلٹنٹ خدمات لی ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈینیل ویٹوری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو محدود سیریز میں شامل کیے جانے کی تصدیق کی۔ٹوئٹ کے مطابق ڈینیل اس ہفتے وائٹ بال سیریز میں شمولیت کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے تاہم اس سے قبل میلبرن میں آسٹریلین اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو شیڈول ہے جس کے لیے آسٹریلیا کے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔

Related Articles