بے ایمانی نہ ہوئی تو ایم ایل سی انتخابات میں ایس پی کی ہوگی بڑی جیت:شیوپال

اٹاوہ:مارچ۔پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(بی ایس پی) سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے دعوی کیا ہے کہ اگر حکمراں جماعت بی جے پی نے بے ایمانی نہیں کیا تو سماج وادی پارٹی(ایس پی) امیدوار ایم ایل سی انتخابات میں بڑی جیت درج کریں گے۔اٹاوہ میں اپنے چوگرجی رہائش گاہ پر ہولی کے جشن میں شامل ہوئے پی ایس پی ایل سربراہ نے جمعہ کی دیر شام میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پنچایت الیکشن میں بی جےپی کی جانب سے کی گئی بے ایمان ہر کسی نے خوف دیکھی تھی۔ اب ایم ایل سی انتخابات کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ جس میں ایس پی اتحاد کے امیدواروں کی خاصی تعداد ہے اور ان کی جیت یقینی ہے۔ اگر حکمراں جماعت نے کسی طرح کی گڑبڑی نہیں کیا تو ایس پی اتحاد بڑی تعداد میں جیت حاصل کرے گا۔پی ایس پی سربراہ نے اپنے چوگرجی واقع رہائش گاہ پر کارکنوں کے ساتھ ہولی کھیلی اور ابیر۔گلال لگا کر ہولی کی مبارک بادیاں دیں۔بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہاّ اگر بے ایمانی نہیں ہوئی تو ہم لوگ الیکشن اکثریت سے جیتیں گے۔ شیوپال نے کہا کہ ہم لڑیں گے نکلیں گے اور بی جے پی کو ہٹائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ہماری پارٹی کے ووٹ شئیر میں اضافہ ہوا ہے۔ بی جے پی نے اگر بے ایمانی نہ کی ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوے۔ بی جے پی نے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ اس کے پیچھے بی جے پی کو افسران کا پورا تعاون حاصل ہوا۔شیوپال نے کہااسمبلی انتخابات میں یوگی حکومت ،مرکزی حکومت اور وزراء کو بھی پیسے تقسیم میں لگایا گیا تھا۔ اب ہم لوگ غریب اور مظلوموں کی لڑائی کے لئے نکلیں گے طلبہ نوجوان سبھی ہمارے ساتھ ہیں۔

Related Articles