ماروتی سوزوکی نے سی سی پی کا آغاز کیا

نئی دہلی، مارچ۔ملک کی سب سے بڑی مسافرگاڑیاں بنانےوالی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے کسٹمر کنویئنس پیکیج (سی سی پی) کی شروعات کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں صارفین کی گاڑیوں کے انجن ہائیڈرولک طور پر لاک ہوتے ہیں اور فیول ایڈلٹریشن کی وجہ سے ہونے والی حادثاتی خرابی کو کورکیا جائے گا۔ کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر پارتھو بنرجی نے یہاں یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ’’ہماری یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ اپنے صارفین کو سہولیات سے لیس اورآرام دہ کار کےانرشپ کا تجربہ فراہم کیا جائے ۔ صارفین پر ہماری تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آج کا صارف اپنی گاڑی کے ساتھ کوئی بھی جوکھم نہیں اٹھانا چاہتا اور کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہنے پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ وہ اپنی کار کی دیکھ بھال کے لیے کار بنانے والی کمپنی پراعتماد اور سروس میں سہولت کی توقع بھی رکھتا ہے ۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سی سی پی کے نام سے ایک نئے پروڈکٹ کی شروعات کی گئی ہے، جو پریمیئر وارنٹی مدت کے لیے ہے۔ اس کا فائدہ صارفین کمپنی کے ملک بھر میں اتھورائزڈ ورکشاپس میں اٹھا سکتے ہیں۔

Related Articles