جاپان کے اسکولوں میں طالبات پر پونی ٹیل بنانے پر پابندی کیوں ہے؟

ٹوکیو،مارچ۔جاپان کے بعض اسکولوں نے طالبات پر پونی ٹیل بنا کر اسکول آنے پر پابندی لگادی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے اسکولوں میں قواعد و ضوابط کا سختی سے خیال رکھا جاتا ہے تاہم بعض اسکولوں نے کچھ ایسی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جسے سن کر آپ کو حیرانی ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپان کے جنوبی شہر فوکوکا کے بعض اسکولوں نے طالبات کے پونی ٹیل ہیئر اسٹائل پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔پونی ٹیل پر پابندی کی وجہ یہ بتائی گئی ہیکہ اس سے گردن کے پیچھیکا حصہ نمایاں ہوتا ہے جو کہ اسکول میں پڑھنے والے لڑکوں میں جنسی ہیجان کا باعث بن سکتا ہے اور اس حوالے سے لڑکوں نے شکایات بھی کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے اکثر اسکولوں میں اور بھی بہت سی پابندیاں عائد ہیں جو کہ سننے میں عجیب لگتی ہیں، جیسا کہ اسکرٹ کا سائز، بھنووں کا انداز، زیرجامہ (انڈرگارمنٹ) کا رنگ اور موزوں کا رنگ جیسی پابندیاں شامل ہیں۔

 

Related Articles