اروشی کے مداح نے مٹی سے اداکارہ کا مجسمہ بنادیا

ممبئی ،مارچ۔مس یونیورس مقابلے کی جج اور بولی وڈ ادکارہ اروشی روتیلا کے ایک مداح نے اداکارہ کا مجسمہ تیار کر دیا۔بولی وڈ اداکارہ اروشی روتیلا اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ مس یونیورس مقابلے کی جج رہنے والی اروشی کے مداح ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ لیکن ان کے ایک مداح نے اروشی کے لیے ایک ایسی چیز بنا دی کہ اروشی بھی ان سے ملنے پہنچ گئی۔واضح رہے کہ اروشی کے اس مداح کا تعلق جے پور، راجستھان سے ہے۔ ہرش نامی اس مداح نے مٹی سے اداکارہ کا مجسمہ بنایا ہے۔ اروشی کا یہ مداح گزشتہ پانچ دنوں سے اداکارہ کا مجسمہ بنانے میں مصروف تھا۔تفصیلات کے مطابق اروشی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 46 ملین سے زیادہ فالورز ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر اروشی کے اس مداح نے انہیں تحفہ دینے کے لیے یہ انوکھی چیز تیار کی ہے۔ اس مداح کا خواب تھا کہ وہ اپنی پسندیدہ اسٹار اروشی سے ملے اور اداکارہ نے اس مداح کا خواب بھی پورا کردیا۔ اداکارہ راجستھان میں ایک ٹیلنٹ ہنٹ شو میں پہنچی تھیں جہاں اروشی کے مداح ہرش کے ذریعہ تیار کردہ اس مجسمہ کو بھی دکھایا گیا تھا۔ اس شو میں اروشی نے اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے مداح ہرش سے مل کر اس کا خواب پورا کیا۔اروشی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ ساؤتھ کی فلم ‘دی لیجنڈزمیں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ یوکرین میں ہو رہی تھی لیکن 24 فروری کو روسی حملے کے بعد وہاں کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے شوٹنگ کو بیچ میں ہی روکنا پڑا۔

Related Articles