ملنگا راجستھان رائلز کے فاسٹ باؤلنگ کوچ ہوں گے

نئی دہلی، مارچ ۔ راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 2022 کے لیےسری لنکا کے سابق تیز گیند باز لاستھ ملنگا کو اپنا تیز گیندبازی کوچ اور پیڈی اپٹن کو اپنا "ٹیم کیٹلسٹ” مقرر کیا ہے۔ 2021 میں بطور کھلاڑی ریٹائر ہونے والے ملنگا نے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے نو سیزن میں کھیلتے ہوئے 170 وکٹ لئے تھے۔ وہ 2018 میں ممبئی کے باؤلنگ مینٹور بھی تھے، جبکہ اس سال کے شروع میں وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں سری لنکا کے گیند بازی اسٹریٹجی کوچ بھی بنے تھے۔رائلز میں، وہ اپنے سابق کپتان کمار سنگاکارا کے ساتھ کام کریں گے، جو فرنچائز کے ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹرآف کرکٹ ہیں، جبکہ اسٹیفن جونز کو بھی گزشتہ ہفتے ہائی پرفارمنس فاسٹ باؤلنگ کوچ نامزد کیا گیا تھا۔ ملنگا نے کہا، “آئی پی ایل میں واپس آنا بہت اچھا احساس ہے اور راجستھان رائلز کے ساتھ جڑناایک اعزاز کی بات ہے، ایک ایسی فرنچائز جو ہمیشہ سے ہی نوجوان صلاحیتوں کو پرموٹ کرتی ہے اورانہیں نکھارتی ہے۔اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے والی اپنی گیندبازی یونٹ کے ساتھ کام کرنے کے تعلق سے میں پرجوش ہوں اورمیں تیز گیند بازوں کو ان کے پلان میں ساتھ دوں گا۔ میری ممبئی انڈینز کے ساتھ آئی پی ایل میں بہت سی خاص یادیں ہیں اور اب میں رائلز کے ساتھ نئے تجربات اور کچھ یادوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کروں گا۔”2013 سے 2015 تک اپٹن اس سے قبل رائلز کے ساتھ بطور کوچ کام کر چکے ہیں۔ وہ پہلے چار ہفتوں تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے اس کے بعد وہ ورچوئلی ان کی مدد کریں گے۔ رائلز نے ایک بیان میں کہا، "ٹیم کیٹلسٹ کے طور پر، اپٹن ٹیم کو ایک ساتھ جوڑنے اورایک دوسرے کو تعاون کرنے والی ٹیم بنانے میں اہم کرداراداکریں گے۔” جبکہ بائیو ببل کے مشکل سفر کے پیش نظروہ کھلاڑیوں کو ذہنی طور پرمضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔سنگاکارا نے کہا کہ ملنگا اور اپٹن دونوں کوچنگ اسٹاف میں بہترین ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا "لاستھ ٹی20 کے لیجنڈز تیز گیندبازوں میں سے ایک ہیں اور ٹریننگ گراؤنڈ میں ان کی موجودگی یقینی طور پر ٹیم کو فائدہ دے گی۔ ہماری ٹیم میں کچھ اچھے تیز گیند باز ہیں اور وہ لاستھ کے ساتھ کام کرنے اور سیکھنے کے منتظر ہیں۔”ایسا ہی پیڈی کے ساتھ ہے، جورائلزکے لیے پہلے بہت اچھا کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے درمیان اچھے تعلقات اورذہنی طورپر انہیں مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ ہمیں لگتاہے کہ ان کا کوچنگ اسٹاف سے جڑنا شاندارہے۔ٹریور پینی (اسسٹنٹ کوچ)، زوبن بھروچا (اسٹریٹجک، بہتری اور کارکردگی کے ڈائریکٹر) اور دیشانت یاگنک (فیلڈنگ کوچ) کے طورپر اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

Related Articles