ہندوستان کی ترقی کے سفر میں خواتین کی طاقت کو آگے رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں: مودی
نئی دہلی، مارچ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر منگل کو خواتین کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ملک کی خواتین کی طاقت کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں سب سے آگے رکھنے کے لئے مختلف کوششیں کی گئی ہیں۔اپنے ٹوئٹ میںمسٹر مودی نے کہا ’’یوم خواتین پر میں ملک کی نسوانی قوت اور مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں کو سلام کرتا ہوں۔ حکومت ہند اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے وقار اور مواقع پر زور دیتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے حکومت کی کوششیں اور بھی بھرپور طریقے سے جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مالی شمولیت سے لے کر سماجی تحفظ تک، معیاری صحت کی دیکھ بھال سے لے کر رہائش تک، تعلیم سے لے کر کاروبار تک، ہماری خواتین کی طاقت کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں سب سے آگے رکھنے کے لیے مختلف کوششیں کی گئی ہیں۔ یہ کوششیں آنے والے وقتوں میں اور بھی زیادہ جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں گی۔وزیر اعظم نے اپنے ماہانہ پروگرام’ من کی بات‘ کی مختلف اقساط پر مبنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے مختلف پہلوؤں اور نچلی سطح پر تبدیلی لانے کے لیے متاثر کن خواتینکیزندگی کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔