پٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، ڈیزل میں استحکام

نئی دہلی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جبکہ ڈیزل کی قیمتیں لگاتار 18 ویں روز مستحکم رہیں۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز پٹرول کی قیمت 17 پیسے اضافے کے ساتھ 80.90 روپے فی لیٹر ہوگئی، جو 25 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکاتہ اور ممبئی میں اس کی قیمت میں 13 پیسے اضافے سے بالترتیب 82.43 روپے اور 87.58 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں یہ 12 پیسے مہنگا ہوا، جہاں ایک لیٹر پٹرول 83.99 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دہلی میں آج ڈیزل کی قیمت 73.56 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ اس کی قیمت کولکاتہ میں 77.06 روپے، چنئی میں 78.86 روپے اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

Related Articles