آپریشن گنگا کے تحت 240 ہندوستانیوں کے ساتھ تیسری پرواز ہندوستان کے لیے روانہ

نئی دہلی، فروری ۔آپریشن گنگا کے تحت 240 ہندوستانی شہریوں کو لے کر تیسری پرواز ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ سے دہلی کے لئے روانہ ہوئی ہے، جب کہ دوسری پرواز 250 ہندوستانی شہریوں کو لے کر اتوار کی صبح یہاں پہنچی۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا، آپریشن گنگا کے تحت 240 ہندوستانی شہریوں کے ساتھ تیسری پرواز بڈاپسٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنگ زدہ یوکرین سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔دریں اثنا، ایئر انڈیا1942 کی پرواز رومانیہ کے دارالحکومت بخاریسٹ سے 250 ہندوستانی شہریوں کو لے کر تقریباً 03.00 بجے دہلی ہوائی اڈے پر اتری۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے یوکرین سے واپس آنے والے ہر ہندوستانی کو یہاں گلاب کے پھولوں سے مبارکباد دی۔سندھیا نے ٹویٹ کیا، گھر واپسی مبارک ہو۔ دہلی کے ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کی پرواز میں یوکرین سے 250 ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لوٹتے ہوئے دیکھ کر راحت اور خوشی ہوئی۔ ان کا استقبال کیا گیا اور میرے ساتھی وی مرلیدھرن کے ساتھ بات چیت کی۔اپنے ٹویٹ میں مرلیدھرن نے کہا، ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم آخری ہندوستانی کو یوکرین سے نہیں نکال لیتے۔ ہمیں آپ کا خیال ہے۔ انہوں نے ہوائی اڈے پر طلباء کے ساتھ ملیالم میں بات چیت کی۔اس سے پہلے ہفتہ کی شام کو 219 ہندوستانیوں کو لے کر پہلی پرواز ممبئی میں بخارسٹ سے اتری۔ وزیر تجارت پیوش گوئل ان کے استقبال کے لیے ممبئی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

Related Articles