کرس گیل کا آئندہ برس کراچی کنگز کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار

کراچی ،فروری۔ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹر کرس گیل نے آئندہ برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ سوشل میڈیا پر کرس گیل نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پی ایس ایل اور کراچی کنگز کو نتھی کرتے ہوئے اپنی پیشکش دی۔ انہوں نے تحریر کیا کہ میں کراچی کنگز کیلئے آئندہ برس نیا ہیڈ کوچ ہوں گا۔ ساتھ میں انہوں نے ہیش ٹیگ یونیورس باس کیساتھ یہ بھی تحریر کیا کہ اس میں کسی طرح کی بحث نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے اب تک 9میچز کھیل لیے ہیں جبکہ صرف ایک ہی میں کامیابی حاصل کرسکی اور 8میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خیال رہے کہ کرس گیل 2017کے ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

 

Related Articles