ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 کروڑ سے زیادہ نمونوں کی جانچ

نئی دہلی،عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے ملک بھر میں اب تک تین کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 16 اگست کو ملک بھر میں 731697 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں اب تک ٹیسٹ کیے گئے نمونوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کرکے3 کروڑ41 ہزار 400 ہوگئی ہے۔ دریں اثناء، ملک میں کورونا وارائرس کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1،470 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 57،981 نئے مریض ملے ہيں، جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2647663 ہوگئی ہے۔ 16 اگست کو ریکارڈ 57،584 متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے اور 941 مریضوں کی موت ہوجانے سے مجموعی زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 544 کی کمی آئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 676900 مریض زیر علاج ہیں۔

 

Related Articles