میں پوری قوم کو ہلانے والی ہوں، یامی گوتم

ممبئی،فروری۔اسکول ٹیچر نے کیا بچوں کو اغوا اور پھر اعلیٰ حکام سے ان کی رہائی کے لیے تاوان بھی طلب کرلیا۔ ایسی سنگ دل استانی کے اس خوفناک کردار کو نبھانے جارہی ہیں بھارتی اداکارہ یامی گوتم، جنہوں نے اپنی اس فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتادی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یامی گوتم نے فلم اے تھرسڈے کا ٹریلیر جاری کیا۔ ٹریلر میں یامی گوتم ایک اغوا کار کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں جنہوں نے ایک ایک بچے کو چھوڑنے کے لیے بھاری تاوان طلب کرلیا جبکہ وہ اپنی مطالبات کو ایک ساتھ نہیں بلکہ الگ الگ حکام کو بتارہی ہیں۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اے تھرسڈے 17 فروری کو ریلیز کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس فلم کے ٹریلیر سے متعلق یامی نے تحریر کیا کہ ایک پلے اسکول ٹیچر ایک دن میں کیا کرسکتی ہے؟انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں پوری قوم کو ہلانے والی ہوں۔

Related Articles