مہند سنگھ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
دھونی کے آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن میں کھیلنے کی امید ہے جس کے لئے وہ رانچی سےچنئی پہنچ چکے ہیں۔ چنئی میں اتوار سے چنئی سپر کنگس کا چھ دن کا کنڈیشننگ کیمپ ہونا ہے۔ تین بار کے آئی پی ایل فاتح دھونی چنئی ٹیم کے کپتان ہیں۔ دھونی نے چنئی آنے سے قبل اپنی آبائی ریاست رانچی میں کورونا ٹسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد وہ جمعہ کو چنئی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
سال 2007 میں اپنی کپتانی میں پہلا ٹی۔ 20 عالمی کپ جیتنے والے دھونی نے ہندوستان کو 28 سال کے طویل وقفے کے بعد 2011 میں یک روزہ عالمی چمپئن بنایا تھا۔ ہندوستان نے ان کی کپتانی میں آئی سی سی چمپئن ٹرافی بھی جیتی ہے اور ٹیم انڈیا ان کی کپتانی میں ٹسٹ رینکنگ میں نمبر ایک بھی بنی تھی۔