سکم کے وزیراعلی تمانگ کے والد کا انتقال
گنگٹوک،فروری ۔ سکم کے وزیراعلی پریم سنگھ تمانگ کے والد کالو سنگھ تمانگ کا بدھ کی صبح سلی گڑی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 93 برس کے تھے۔یہ اطلاع وزاعلی نے اپنے سرکاری فیس بک پیج پر دی ہے۔وزیراعلی تمانگ نے کہا ہے کہ ان کے والد نے آج صبح ساڑھے دس بجے سلی گڑی میں آخری سانس لی۔وزیراعلی نے کووڈ19 پروٹوکول کو دھیان میں رکھتے ہوئے سبھی لوگوں سے محفوظ رہنے اور اپنے گھروں سے ہی تعزیت کااظہار کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہے،’’ہم دکھ کی اس گھڑی میں سبھی کی حمایت اور دعا کی قدر کرتےہیں۔‘‘