ہیمنت حکومت میں جہادی ذہنیت والوں کے حوصلے بلند : رگھور داس
رانچی ، فروری ۔جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے قومی نائب صدر رگھور داس نے ہزاری باغ ضلع کے برہی میں ویسرجن جلوس دیکھنے جارہے روپیش کمار کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ مسٹر داس نے سموار کو کہاکہ سچ میں ہیمنت ہے تو ہمت ہے ۔ نہیں تو ہماری حکومت میںکسی کی ہمت نہیں ہوتی تھی ایسے واقعے کو انجام دینے کی ۔ ہیمنت حکومت میں جہادی ذہنیت والے لوگوں کے حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں۔ حکومت پھر بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ مسٹر داس نے حکومت سے قاتلوںکو فورا ً گرفتار کرنے اور متوفی کے اہل خانہ کو معاوضہ و سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیاہے ۔