تریپورہ میں بی جےپی کے دور اراکین اسمبلی نے استعفی دے دیا
اگرتلا،فروری۔تریپورہ میں آئندہ اسمبلی الیکشن سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے دو سینئر ارکان اسمبلی سدیپ رائے برمن اور آشیش کمار ساہا کے اسمبلی اور پارٹی سے استعفی دینے کے بعد بی جےپی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔دونوں ارکان اسمبلی نے بی جےپی رہنماؤں کو جمہوریت کےلئے ’’دھوکے باز‘ اور ’ غیر مخلص‘ بتایا۔دونو رہنما نئی دہلی کےلئے روانہ ہوگئے ہیں اور کانگریس میں شامل ہونے کے اشارے دئے ہیں۔دونوں ہی پرینکا گاندھی،راہل گاندھی،سونیا گاندھی اور دیگر سینئر کانگریس رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرکے اگلے کچھ دنوں میں کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔دو ارکان اسمبلی کے استعفی دینے کے بعد 60 ارکان اسمبلی میں بی جےپی کے ارکان اسمبلی کی تعداد گھٹ کر 33 ہوگئی ہے۔تریپورہ اسمبلی میں برسر اقتدار بی جےپی- آئی پی ایف ٹی کے اراکین کی تعداد ابھی بھی 40 بنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں دھالئی ضلع کے سرمہ ایس سی ریزرو اسمبلی سیٹ سے بی جےپی رکن اسمبلی آشیش داس نے پارٹی اسی طرح کے الزام لگاتے ہوئے استعفی دے دیا تھا اور بعد میں ترنمول کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ اسمبلی میں بی جےپی – آئی پی ایف ٹی کے 44 رکن اسمبلی تھے لیکن پچھلے سال مغربی سمنا قبائلی ریزرو سیٹ سے آئی پی ایف ٹی کے رکن اسمبلی برشاکیتو نے پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔