سروں کی ملکہ لتا منگیشکر چل بسیں

ممبئی، فروری, بالی وڈ کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کا آج صبح ممبئی کے نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا  کل شام ان کی حالت بگڑگئی تھی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا 92 سالہ گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 9 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج تھیں لیکن اسپتال میں داخلے کے بعد ان کی صحت مستحکم نہیں رہی لتا منگیشکر جنوری میں نمونیہ سےصحتیاب ہوئی تھیں، گلوکارہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت صمدانی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لتا دیدی کی حالت بگڑنے کے باعث انہیں کل ایک بار پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن کورونا سے جنگ جیتنے اور کرونا منفی ہونے کے بعد وہ زندگی کی جنگ ہار گئیں۔

Related Articles