ایس پی اتحاد ’ریٹ الرٹ‘بی جے پی حکومت سیکورٹی کی ضامن:یوگی
بلندشہر:فروری۔سماج وادی پارٹی(ایس پی)و راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) اتحاد کو’ریڈ الرٹ‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت ہی 25کروڑ عوام کی سیکورٹی کی ضامن ہے۔گلاوٹھی قصبہ میں سکندرآباد اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار لکشمی راج سنگھ کی حمایت میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے بدھ کو کہا کہ لال ٹوپی کا مطلب فساد اور سیکورٹی کو خطرہ ہے۔ کیرانہ، مظفر نگر کے بارے میں بے بنیاد بیان بازی کرنے والوں کی بولتی 10مارچ کو پھر سے بند ہوجائے گی اور وہ گلے میں تختی لٹکا کر پولیس حکام سے رحم کی فریا د کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غنڈہ مافیاؤں کے خلاف ان کی سیاست جاری رہے گی۔ ان کی غیر قانون ملکیت ضبط ہوگی اور ضرورت پڑنے پر بلڈوزر بھی چلایا جائےگا۔ ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے کہا’ دولڑکوں(راہل گاندھی) اور (اکھلیش یادو) کی جوڑی کو ریاست کی عوام پہلے ہی ناکار چکے تھے اس بار بھی دو لڑکوں(اکھلیش۔ جینت) کی نئی جوڑی آئی ہے جسے عوام باہر کا راستہ دکھائیں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ سابقہ حکومت کانوڑ یاترا پر پابندی لگاتھی جب کہ ان کی حکومت نے نہ صر کاونوڑ یاترا کو ڈی جے کے ساتھ اجازت دی بلکہ ان پر پھولوں کی بارش کرائی گئی۔ اگر کوئی کانوڑ یاترا میں روکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو حکومت اس کا قائدے سے علاج کرے گی۔انہوں نے ووٹروں سے اترپردیش کو اتم پردیش اور ملک میں نمبر ایک معیشت والا صوبہ بنانے کے لئے بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔