انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کامیابی، پولارڈ نے پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کیا منفرد کیا؟

برج ٹائون،فروری۔ویسٹ انڈیز نے پانچویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو 17 رنز سے شکست دیکر سیریز تین دو سے اپنے نام کی۔سیریز جیتنے کے بعد پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں ویسٹ انڈین کپتان کیرن پولارڈ نے ایک منفرد کام کیا جو آج سے پہلے کسی کھلاڑی کو کرتے دیکھا نہیں گیا۔جی ہاں میچ کے اختتام پر پریزینٹر نے ویسٹ انڈین کپتان کو گفتگو کیلئے بلایا ، عام طور پر کپتان اس موقع پر میچ کی صورت حال پر بات کرتے ہیں تاہم پولارڈ نے ایسا نہ کیا۔پولارڈ پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گنگنانا شروع ہوگئے جس کو سن کر سب حیران رہ گئے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کی جانب سے ٹوئٹر پرسوال کیاکہ کیا پولارڈ دنیا کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گانا گایا؟۔واضح رہے کہ گزشتہ روزاننگز کے آخری اوور میں جیسن ہولڈر نے 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ناصرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ میچ میں اپنی 5 وکٹیں بھی مکمل کیں اور ٹیم کو میچ کے ساتھ سیریز میں بھی فتح سے ہمکنار کرایا۔

Related Articles