ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 166.03 کروڑسے زیادہ
نئی دہلی، جنوری ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 28 لاکھ سے زیادہ افراد نے کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 166.03 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 لاکھ 90 ہزار 986 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 166 کروڑ 3 لاکھ 96 ہزار 227 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے دو لاکھ 9 ہزار 918 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 31 ہزار 268 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.43 فیصد ہے۔ یومیہ کیسزکی شرح 15.77 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران دو لاکھ 62 ہزار 628 افراد نے کووڈ سے شفایابی حاصل کی جس کی مجموعی تعداد اب تین کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار 122 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 94.37 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 13 لاکھ 31 ہزار 198 کووڈ ٹسٹ کیے گئے اور اب تک 72.89 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔